• news

پی ایس ایل : ڈیوڈ وارنر اور سٹیو سمتھ سے بھی مذاکرات میں مثبت اشارے

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فور کیلئے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور سٹیو سمتھ سے بھی مذاکرات میں مثبت اشارے ملے ہیں اور امید ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی بھی حصہ ہوں گے۔ فر نچائزز مالکان کی جانب سے پی ایس ایل سیکرٹریٹ سے کھلاڑیوں کی حتمی فہرست کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ وہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے لیے اپنے کھلاڑیوں کا چناؤ کر سکیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی حتمی فہرست کا عمل اس ماہ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن