سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزٹ ریلی میں بابر خان نے میدان مار لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) دنیا کے بلند ترین سرد صحرا میں گرم جوشی عروج پر، سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزٹ ریلی دفاعی چمپیئن بابر خان نے مقابلہ جیت لیا۔فراٹے بھرتی اور دھول اڑاتی گاڑیاں، دنیا کے سب سے بلند اور سرد ترین صحرا سرفہ رنگاہ میں جیپ ریلی کا فائنل معرکہ، ڈرائیوروں نے دکھائی خوب مہارت دکھائی۔ ڈھول کی تھاپ پر فنکاروں کے ثقافتی رقص نے سماں باندھ دیا۔ سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزٹ ریلی میں دفاعی چمپیئن بابر خان نے مقابلہ جیت لیا، فخر ماہی نے دوسری جبکہ نوشیروان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔میگا ایونٹ میں 9 مختلف کیٹگریز میں مقابلے ہوئے، 10خواتین سمیت 92 ڈرائیوز نے قسمت آزمائی۔ مقابلوں کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد سرفہ رنگاہ میں موجود تھی۔ڈرائیوز کا کہنا ہے کہ سرفہ رنگاہ کا ٹریک پوری دنیا میں منفرد ہے، اس دیومالائی صحرا میں گاڑی چلانے کا تجزہ منفرد بھی ہے اور خطرناک بھی ہے۔ٹائٹل جیتنے پر پوزیشن ہولڈر خوش نظر آئے اور شائقین روایتی رقص سے خوب لطف اندوز ہوئے۔