درخت زمین کا حسن،درجہ حرارت معتدل رکھتے ہیں :رانا گلزار احمد
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ درخت زمین کا حسن ہیں،درجہ حرارت کومعتدل رکھنے کے ساتھ بارش،آکسیجن کا موجب بننے کے ساتھ سیلاب اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کاسبب بنتے ہیں۔حکومت کی ہدایت پر ملک بھر میں دو ستمبر کو ''پلانٹ فار پاکستان ڈے''کے طورپر منایا گیا جس کے تحت ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں دو ستمبر کو دس ہزار پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بات گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول میں مہم کے تحت پودے لگانے کی میگا تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔قبل ازیں شجر کاری کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا اور کمشنر نے سکول کا تفصیلی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔کمشنر رانا گلزار احمد نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا شجر کاری مہم میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، ایڈیشنل کمشنر اظفر ضیائ، کنزر ویٹر فاریسٹ مہر محمد عظیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں محمد اقبال مظہر مہار،صدر شعبہ ہارٹیکچر غازی یونیورسٹی پروفیسر شعیب رضا،ڈی ایف او مہر محمد آصف، سی ای او تعلیم اشفاق حسین گجر،مہر سراج الدین،پرنسپل ادارہ عبدالعزیز ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات،ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں،جنگلات،تعلیم،پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران،اساتزہ اور طلباء موجود تھے اورانہوںنے پودے لگاکر مہم میں حصہ لیا۔