• news

چیف جسٹس کا عمران شاہ کو جرمانہ پی ٹی آئی کے ویژن کی تائید ہے:چودھری خالد گجر

رائے ونڈ (نامہ نگار)تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء چودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف کاروائی کا فیصلہ تاریخ سازثابت ہوگا،مسلم لیگ نون کے دور میں ان دونوں ناسوروں کو فروغ ملا،مسلم لیگ نون نے بلدیاتی الیکشن میں بھی تمام نمائندے قبضہ گروپ اور تجاوزات کنندگان کے سرغنہ نامزد کیے ،انھوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی تبدیلی سے صحیح معنوں میں نئے پاکستان کا آغاز ہوگا،پنجاب حکومت کی کارکردگی اور ملک کے لیے مثالی ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایماندار شخص ہیں اور وہ وزیراعظم عمران خان کے نظرئیے پر عمل پیرا ہیں۔ چیف جسٹس کے پی ٹی آئی ممبر اسمبلی عمران شاہ کو سزا کے طور پر ڈیم فنڈ میں تیس لاکھ بطورجرمانہ جمع کروا کر تحریک انصاف کے ویژن کی تائید کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن