پنجاب کے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد میں شبقت لے گا: عثمان بزدار
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی منزل کے حصول کیلئے شب و روز اےک کر دےں گے اور پنجاب وزیراعظم عمران خان کے 100روزہ پلان پر عملدر آمد کے حوالے سے سبقت لے گا اور وزےراعظم کے مقرر کردہ اہداف کے حصول کےلئے دن رات کام کرےںگے۔ پلان مےں ہسپتالوں کی اےمرجنسی مےں بہتری، مفت ادوےات کی فراہمی اورصحت انصاف کارڈ کا اجراءشامل ہے۔ کے پی کے کی طرز پر پنجاب پولےس میں اصلاحات کےلئے ضروری اقدامات کررہے ہےں۔ ہر پاکستانی کو صاف پانی کی فراہمی ےقےنی بنانے کےلئے جامع روڈمےپ دےا جائے گا، اسی طرح بے روزگار افراد کو روزگار کی فراہمی، فنی تعلےم کا فروغ، بے گھر افراد کےلئے چھت اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجےحات مےں اولےن ہےں۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کے اےجنڈا پر ےکسو ہےں اور صوبے میں گورننس، مےرٹ، شفافےت، کفاےت شعاری اورسادگی ہمارا شعار ہے اور اس ضمن میں تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے قابل تقلید مثال قائم کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں کفایت شعاری کے فروغ اور غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کےلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ عمران خان کی قیادت مےں نےا پاکستان بنانے کےلئے تن، من، دھن نچھاورکردےں گے۔ 100روزہ اےجنڈا پر عمل درآمد پر پےش رفت کی مانےٹرنگ کی جائے گی۔ عثمان بزدار نے ہیڈ مرالہ میں با اثر افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی ڈی پی او سیالکوٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔
عثمان بزدار