• news

ڈپلومیٹک انکلیو ٹا ور کیس، ٹرائل کورٹ ہفتے میں فیصلہ کرے: چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے علاقہ ڈپلو میٹک انکلیو میں23 منزلہ لگژری ٹاورکی تعمیر سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں فاضل عدالت نے کیس میں درج ایف آئی آر پر ٹرائل کورٹ کوایک ہفتہ میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے معاملے میں اب تک ہونے والی ایف آئی اے اور نیب کی تفتیش اور میٹنگز کا ریکاڑڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے صدرالدین ہاشوانی بنام سی ڈی اے غیر قانونی لیزکیس کی سماعت کی توایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سی ڈی اے نے اراضی لیز پر دی ،لیز اراضی کی مبینہ آگے فروخت اور اربوں روپے کی خرد برد پرمعاملہ نیب اور ایف آئی کو بھجوادیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت چاہتی کہ معاملے کی گہرائی تک تحقیقات ہوں ہر چیز شفاف ہو جائے اگر کسی محکمہ یا فرد نے زیادتی کی ہے تو اس کو اس کی سزاء ملنا چاہئے ، اداروں میں سیاسی مداخلت ختم ہونا چاہئے۔ ہاشوانی کے وکیل نے کہا کہ انہوں نے اراضی کی قیمت ادا کی قوائدو ضوابط کے مطابق تعمیر ات کرنا چاہتے، اراضی میں ان کا شیئر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن