ایف آ ئی اے کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے: انور مجید
کراچی (وقائع نگار) منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید نے ایف آئی اے کے خلاف درخواست عدالت میں دائر کر دی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ہراساں کرنے سے روکا جائے اور مقدمات کی تفصیلات بتائی جائے۔ عدالت نے ایف آئی اے اور دیگر مدعا علیہان کو 24 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے اور جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں لہٰذا میرے خلاف ایف آئی اے سے زیر التوا انکوائری کی تفصیلات بھی طلب کی جائیں۔