• news

علی رضا عابدی ہمارا اثاثہ‘ناراض ہیں تو منانا چاہیے: عامرخان سے کوئی اختلاف نہیں: فاروق ستار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کچرا صاف کرنے کا کام ٹھیک سے نہیں کرسکی۔ علی رضا عابدی اگر ناراض ہیں تو انہیں منانا چاہیے۔ علی رضاعابدی ہمارا اثاثہ ہیں۔ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پہلا حق علی رضا عابدی کا ہی ہے۔ اگست ہماری آزادی اور ستمبر ہمارے دفاع کا مہینہ ہے۔ ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے بھی خطرہ ہے۔ اگر عامرخان کہتے تو میں ان کے ساتھ ہی مزار پر آتا‘ میرے دل میں کوئی اختلاف نہیں‘ سب بھائی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن