برطانیہ: 91 برس کا دولہا، 92 سال کی دلہن بزرگ ترین نئے جوڑے کا اعزاز حاصل کرلیا
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں انوکھی شادی ہوئی جس میں دولہا کی عمر 91 برس اور دلہن کی 92 سال تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق دونوں نے برطانیہ کے بزرگ ترین نئے نویلے جوڑے کا اعزاز حاصل کرلیا۔