• news

اسلام پورہ: پسند کی شادی کرنے پر بہنوئی قتل، بہن کو زخمی کر دیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) اسلام پورہ کے علاقہ میںدوماہ قبل پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے بھائیوں نے بہن اور بہنوئی پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں بہنوئی جاں بحق جبکہ بہن شدید زخمی ہو گئی معلوم ہوا ہے کہ اندرون شہر پانی والا تالاب کے رہائشی تنویر نے اپنی محلہ دار ندا سے دوماہ قبل لومیرج کی تھی جس کا لڑکی کے بھائیوں کو رنج تھا جس کی وجہ سے لڑکی کے بھائیوں نے بہن اور بہنوئی پر اسلام پورہ کے علاقہ میں گھر جاتے ہوئے ان کا پیچھا کرکے فائرنگ کر دی جس سے دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے فرار ہوگئے ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں شوہر تنویر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اور اس کی بیوی نداکا شدید زخمی حالت میں انتہائی نگہداشت کے اندر علاج معالجہ جاری ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اپنی تحویل میںلے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی ۔ اور مقتول کے بھائی شکیل کی مدعیت میں لڑکی کے چاروں بھائیوں کامران ،شانی ،عمر اور اویس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاحال ملزم گرفتار نہیں ہو سکے ۔ دریں اثناء بادامی باغ کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ ہونے سے چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق ہو گئی معلوم ہو اہے کہ صدیقیہ کالونی کے رہائشی احمد شیخ کی بیوی ماریہ گذشتہ روز ہمسایوں کے گھر میں ہونے والی شادی کو چھت پر چڑھ کر دیکھ رہی تھی کہ شادی کی تقریب میں آئے مہمانوںنے ہوائی فائرنگ کرنی شروع کردی جس کے نتیجے میں گولی ماریہ کے سر میں جا لگی مقتولہ کے گھر والے جب سونے کے لیے چھت پر گئے تو خاتون کی نعش خون میں لت پڑی ہوئی ہے اس بابت شادی والے گھر میں جب پتہ چلاتو سبھی گھر کو تالا لگا کر غائب ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اپنی تحویل میںلے کر مردہ خانے منتقل کردی اور مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں 4ملزمان زبیر، شاہزیب ،عامر اور خضر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن