جرگہ فوجداری اختیار استعمال نہیں کرسکتا: سپریم کوورٹ ، فیسلہ محفوظ
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے جرگہ ، پنچائیت سسٹم کیخلاف کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا ۔منگل کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ونی سوارہ کاروکاری رسومات کیخلاف نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن پاکستان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے قراردیاکہ فیصلہ مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جرگہ فوجداری اختیار استعمال نہیں کر سکتا۔جرگہ کے پاس کسی کو فوجداری جرم میں سزا کا اختیار نہیں اورجرگہ عدالتی اختیار استعمال نہیں کرسکتا۔ اس دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا فرسودہ رسم و رواج کیخلاف اپنی معروضات دے چکے ہیں، سرکار بھی معاملہ پر گذارشات تحریری صورت میں داخل کر چکی ہے۔