• news

عارف علوی پر پورا اعتماد، عوام کی خدمت کریں گے: اہلیہ ثمینہ

اسلام آباد (آئی این پی) نو منتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ عارف علوی پر پورا اعتماد ہے، وہ عوام کی خدمت کریں گے اور ملکی مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں اور دعا ہے کہ اللہ پاک عارف علوی کو کامیاب کرے۔

ای پیپر-دی نیشن