ای لائبریری جدید دور کی اہم ضرورت ہے :صوبائی وزیر کھیل
لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب تیمور خان نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ای لائبریری کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ای لائبریری جدید دور کی اہم ضرورت ہے جس سے ہمارے نوجوان دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ ہوسکتے ہیں، نوجوان استعفادہ حاصل کریں اور اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائیں۔، پنجاب حکومت نوجوانوں کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔نوجوانوں کو جو بھی سہولت درکار ہوگی ان کو فراہم کی جائے گی،نوجوان محنت اور لگن کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔