• news

بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک،انکوائری شروع

ممبئی (اے این این )بھارتی لڑاکا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ ہو گیاہے اور پائلٹ بھی ہلاک ہو گیاہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی مگ طیارہ نے بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے پٹھانکوٹ سٹیشن سے معمول کی پرواز بھری لیکن کچھ ہی دور جا کر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے باعث پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا ۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی جانچ پڑتا ل کیلئے انکوائری شروع کر دی ہے اور شواہداکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔ بھارتی پولیس کے افسر سنتوش کا کہناتھا کہ طیارے نے جس طرح ہی اڑان بھری اس کے چند لمحوں کے بعد پائلٹ کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا تھا ۔ان کا کہناتھا کہ جہاز کا ملبہ پورے علاقے میں پھیلا ہوا ہے ۔گزشتہ ماہ کے دوران بھارت کا یہ تباہ ہونے والا چوتھا طیارہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن