شوکت خانم ہسپتال کو رواں سال ریکارڈ کھالیں اکٹھی ہوئیں
لاہور (پ ر) شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر نے اس سال عیدالاضحی پر گزشتہ سال کی نسبت زیادہ کھالیں اکٹھی کرنے کا اپنا ریکارڈ قائم رکھا۔ ہسپتال کے مطابق اس سال عوام کی جانب سے شوکت خانم ہسپتال کو پچھلے سال کی نسبت 32فیصد زیادہ کھالیں عطیہ کی گئیں۔ کھالوں کی تعداد میں یہ اضافہ عوام کے اس ادارے کے ساتھ گہرے رشتے، بھروسے اور ادارے کی شفافیت پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ ان کھالوں سے حاصل ہونے والی آمدنی شوکت خانم ہسپتال لاہور اور پشاور میں زیرِ علاج کینسر کے غریب مریضوں کے علاج پر خرچ کی جائے گی۔ ہسپتال کی جانب سے یہاں آنے والے 75سے 80فیصد مستحق مریضوں کا علاج بلا معاوضہ کیا جاتا ہے۔