• news

2 میڈیکل کالجوں کی بندش کا خیرمقدم کرتے ہیں: سلمان کاظمی

لاہور (نیوز رپورٹر) ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل کی طرف سے 2 میڈیکل کالجوں کو بند کرنے کا خیر مقدم کیا ہے پاکستان میڈیکل ڈینٹل نے 31 میڈیکل کالجز کی انسپکشن مکمل کر لی ہے جس کے بعد ناقص کارکردگی کی بنیاد پر لاہور اور اسلام آباد میں 2 میڈیکل کالجوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے وائے ڈی اے پاکستان نے PMDC سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجوں اور ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کیلئے IP کیمرے اور انٹرنیٹ پر مبنی سوفٹ ویئر لگائے جائے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کا ریکارڈ محمہ صحت اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسنل کو موصول ہوں اور گھوسٹ فیکلٹی کا خاتمہ ہو سکے۔

ای پیپر-دی نیشن