سیدنا عثمان غنی ؓ کی دینی خدمات تاریخ اسلام کا درخشاں باب ہیں:راغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ سیدنا عثمان غنی ؓ کی دینی خدمات تاریخ اسلام کا درخشاں باب ہیں۔خلیفہ سوئمؓ کاسیرت وکردار پوری انسانیت بالخصوص مسلم حکمرانوں کیلئے مینارہ نورہے۔آپؓ کے افکار وتعلیمات پرعمل پیر ہوکر ہی مسلم امہ کودرپیش چیلنجز سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔آپ ؓ کی شہادت سے ہمیںحق کے راستہ پر ڈٹ جانے کادرس ملتاہے۔ اسلام قبول کرنے والوں میں آپؓ ’’ السابقون الاولون ‘‘ کی فہرست میں شامل تھے،سیدناعثمان غنی اعلیٰ سیرت و کردار کے ساتھ ثروت و سخاوت میں بھی مشہور تھے ان خیالات کااظہارانہوں نے بزم نعیمیہ کے زیراہتمام سیدناعثمان غنی ؓ کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے مرکزی رہنما نعیمین ایسوسی ایشن پروفیسر لیاقت علی صدیقی ،مولانا غلام یاسین قادری نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ تقریب میںمفتی بلال سلطان،صدر بزم نعیمیہ مولانا غوث علی شاہ،سیکرٹری قاری سعید احمدنقیبی،مولانا محمدسلیم نعیمی ودیگرنے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔