زرداری کی منافقت سے پی ٹی آئی کا صدرکامیاب ہوا: خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد خالد جوئیہ آف جھیڈونے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا صدر منتخب ہونے پر کوئی حیرانی نہیں زرداری کی منافقت سے پتا چل چکا تھا کہ پی ٹی آئی کا صدر باآسانی جیت جائے گا آئندہ زرداری کی مفاد پرست سیاست سے مسلم لیگ (ن) کو دور رہنا چاہیئے متحدہ اپوزیشن نے مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار کوووٹ دیا جس کی (ن)لیگ بے حد شکر گزار ہے پیپلز پارٹی (ن)لیگ کی بات مان جاتی تو آج صدر ، وزیر اعظم کی دونوں سیٹیں اور پنجاب حکومت بھی متحدہ اپوزیشن کی ہوتی۔پی ٹی آئی نے زرداری سے جو کام لینا تھا وہ لے چکی اب پیپلز پارٹی کے دن بھاری ہوں گے پیپلز پارٹی گزشتہ پانچ سال سے پی ٹی آئی کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی رہی اور عمران خان کے یو ٹرنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنی رہی لیکن اب اس نے اپنی تمام تر صلاحیتیوں پر پانی پھیر دیا پیپلز پارٹی جمہوریت پسند پارٹی نہیں رہی پیپلز پارٹی نے اگر ایسا رویہ رکھا تو آئندہ سندھ میں بھی حکومت نہیں بنا پائے گی۔