• news

کڈنی اینڈ لیو انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے وفد کا دورہ چائینز قونصلیٹ

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے ایک وفد نے چائینز قونصلیٹ لاہور کا دورہ کیا اور چائینز قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن سے ملاقات کی چائینز کونسل جنرل نے پی کے ایل آئی کے وفد کاک پرتپاک استقبال کیا جس کی سربراہی ہسپتال کے پریذیڈنٹ اینڈ سی ای او پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر کر رہے تھے اس موقع پر ہونیوالی میٹنگ میں ہیلتھ کیئر کے شعبہ میں باہمی اشتراک کے مختلف پہلو¶ں پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر چائینز کونسل جنرل نے حاضرین کو بتایا کہ کیسے چائینز کونسلیٹ پاکستان اور چائینہ کے مضوبط رشتے میں ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے بتایا کہ کس طرح چائینز قونصلیٹ پنجاب میں ہیلتھ کیئر کے شعبہ میں تعاون کر رہا ہے اور پی کے ایل آئی کے ساتھ ہی باہمی تعاون کے ساتھ صوبے بھر میں ہیلتھ کیئر کے معیار کو بہتر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے چائینز کونسل جنرل نے کہا کہ پاکستان اور چائینہ دونوں ممالک کو صحت کے شعبہ میں درپیش مسائل میں بہت مماثلت پائی جاتی ہے اس موقع پر ڈاکٹر سعید اختر نے مسٹر لانگ ڈنگ بن کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اور چائینہ میں ہیپاٹائٹس کے مرض کے بڑھتے گراف پر روشنی ڈالی انہوں نے دونوں ممالک سے اس مرض کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن