یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں ایک روزہ پیشہ وارانہ تربیتی ورکشاپ
لاہور (پ ر) فیکلٹی آف سائنس، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام ایک روزہ پیشہ وارانہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے آڈیٹوریم میں ہوئی جس میں پنجاب گروپ آف کالجز کے بی ایس فزکس ، کمیسٹری ، میتھس ، باٹنی اور زوالوجی کے 120 اساتذہ نے شرکت کی ورکشاپ میں ایک مشترکہ Keynote لیکچر بھی دیا گیا۔ اس تربیتی ورکشاپ میں پنجاب گروپ آف کالجز، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور دیگر یونیورسٹیوں سے آئے 24 اساتذہ نے لیکچر دئیے۔ ورکشاپ میں اساتذہ کو نہ صرف جدید طریقہ ہائے تدریس سے متعارف کرایا گیا بلکہ تدریس کے دوران ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی زوردیا گیا۔ اساتذہ نے ورکشاپ میں اپنے اپنے شعبہ ہائے تدریس و تحقیق سے تربیت پانے والے اساتذہ کو روشناس کرایا۔ ورکشاپ کے اختتام پر ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈاکٹر محمد اصغر نے ورکشاپ کو بہت مفید قرار دیا اور ورکشاپ کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب آئندہ بھی تدریسی معیار کو بہتر بنانے کیلئے اِس طرح کی ورکشاپ کا انعقاد کرتی رہے گی۔