• news

ایاز صادق کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد (محمد نواز رضا/وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو 9اور پیپلز پارٹی کو 6مجالس قائمہ کی چیئرمین شپ دی جائے گی۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن نے ہوم ورک شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کو بنائے جانے کا امکان ہے۔ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کا سربراہ قائد حزب اختلاف کو بنایا جاتا ہے لیکن میاں شہباز شریف کی مصروفیات کے پیش نظر سابق سپیکر سردار ایاز صادق کو پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا جارہا ہے۔ قومی اسمبلی میں پارلیمانی قوت کے تناسب سے پارلیمانی جماعتوں کو مجالس قائمہ کی چیئرمین شپ دی جاتی ہے۔ ہر کمیٹی میں مسلم لیگ کو 4,5 اور پیپلز پارٹی کو 3,4کی نمائندگی دی جائے گی۔
ایاز صادق

ای پیپر-دی نیشن