• news

پومپیو کا دورہ پاکستان 5گھنٹے کا تھا‘ بھارت پہنچنے پر سشما سوراج نے استقبال کیا

نئی دہلی، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان کے دورے کے فوراً بعد بھارت پہنچے جہاں وزیر خارجہ سشما سوراج نے انکا استقبال کیا۔ دریں اثنا امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا پاکستان کا دورہ 5 گھنٹوں کا تھا ،وہ دوپہر ایک بجے نور خان ائر بیس پر چکلالہ پہنچے اوروہ سیدھا امریکی سفارتخانے گئے اور پھر وہاں سے وفد کی صورت میں دفتر خارجہ پہنچے۔انہوں نے دفتر خارجہ میں پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے وفد کی صورت میں 40 منٹ ملاقات کی۔وہ 4 بجے وفد کی شکل میں وزیر اعظم ہاﺅس پہنچے جہاں انہوں نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کی ،اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ملاقات کے بعد مائیک پومپیو امریکی سفارت خانے اور وہاں سے بھارت روانہ ہوگئے۔
پومپیو/ بھارت

ای پیپر-دی نیشن