• news

لیسکو کا وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کو لوڈ شیڈنگ فری قرار دینے کا فیصلہ

لاہور (کامرس رپورٹر ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گا ہ زمان پارک کولوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں لیسکو کی جانب سے 2گرڈ سٹیشنز سے بجلی فراہم کرنے کیلئے انتظامات شروع کردئیے گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی رہائشگا ہ زمان پارک کوسنی ویو اور پیڈ بلیو آر گریڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی دی جائیگی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جاتی امراء کو بھی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے ڈبل ریسورس سے بجلی کی فراہمی دی گئی تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن