• news

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لودھراں کے دفتر میں شراب و شباب کی محفل‘ خاتون اور 2 ملازمین گرفتار

لودھراں (خبر نگار)انٹی کرپشن محکمہ کا اپنے ہی محکمہ پر صبح سویرے چھاپہ ڈائریکڑ انٹی کرپشن ملتان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکڑ انٹی کرپشن لودھراں کے دفتر پر چھاپہ مار ٹیم کا مخبری پر لودھراں ڈپٹی ڈائریکڑ کے دفتر پر کامیاب ریڈ لڑکی کے ہمراہ شراب سمیت ملازمین عیاشی کرتے ہوئے پکڑے گئے۔لڑکی اور دو ملازمین پکڑے گئے دیگر فرار۔ پکڑے جانیوالے ملازمین چھاپہ مار ٹیم کی ہاتھ جوڑ کر منتیں اور معافی مانگتے رہے۔ڈائریکڑ ملتان کو ابتدائی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اصغر اور نعیم نامی دونوں ملازمین کو معطل کردیاڈائریکڑ ملتان نے مزید تحقیقات کا حکم دے دیا۔محکمہ کو بدنامی سے بچانے کیلئے ملازمین کا ناہی میڈیکل کروایا گیا اور ناہی مزید کوئی قانونی کاروائی کی گئی،ذرائع کے مطابق ڈی جی انٹی کرپشن نے واقع کا نوٹس لیتے ہوے سارے واقع کی مکمل چھان بین کرکے رپورٹ کرنے کا ٹاسک انکوائری ٹیم کو دے دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن