ایس ای سی پی نے منی لانڈرنگ‘ دہشت گردی کیخلاف گائیڈ لائنز جاری کر دیں
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایس ای سی پی نے غیر منافع بخش اداروں کیلئے منی لانڈرنگ دہشت گردی کیخلاف گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ گائیڈ لائنز ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہیں۔ گائیڈ لائنز منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے ہیں۔