• news

نوازشریف اور شہبازشریف کا بزرگ لیگی رہنما حاجی محمد احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بزرگ مسلم لیگی رہنما حاجی محمد احمد کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو محمد نواز شریف کی ہدایت پر سینیٹر چوہدری تنویر، محترمہ طاہرہ اورنگزیب اور سیمی طاہر پر مشتمل وفد حاجی محمد احمد کے گھر گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔ محمد نواز شریف نے پارٹی اور جمہوریت کے لئے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاجی محمد احمد جیسے نظریاتی افراد کسی جماعت کا حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ حاجی محمد احمد پی پی 3 سے مسلم لیگ کے صدر تھے اور ہمیشہ پارٹی اور اس کے نظریہ سے وفادار رہے۔

ای پیپر-دی نیشن