• news

وزیر خوراک پنجاب کا 8 کنال کی سرکاری رہائشگاہ لینے سے انکار‘ 20 مرلے کے سادہ گھر میں رہنا پسند کرونگا: سمیع چودھری

لاہور(خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے سادگی و کفایت شعاری کی اچھی اور قابل تقلید مثال پر عمل پیرا ہوتے ہوئے 8 کنال کی سرکاری رہائش لینے سے انکار دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ8 کنال کے بڑے گھر کی بجائے کسی ایک کنال کے سادہ رہائشی گھر میں رہنا پسند کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملکی خزانے پر نہ بوجھ بنیں گے اور نہ ہی عوام کی طرف سے بطور امانت دیے گئے اختیارات اور قومی ذمہ داری کا ناجائز فائدہ اٹھائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن