جمرود میں ڈینگی وائرس سے خاتون جاں بحق
خیبر ایجنسی ( آن لائن) جمرود میں ڈینگی وائرس سے خاتون جاں بحق ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں ڈینگی وائرس سے خاتون جاں بحق ہوگئی ہے، کانگو اور ڈینگی سے اب تک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ڈسٹرکٹ سرجن کے مطابق جمرود میں مزید پانچ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو پندرہ تک پہنچ گئی۔