• news

گوجرانوالہ: بیوی کی ڈلیوری کیلئے آنے والے شخص پر ہسپتال عملے کا تشدد، حوالہ پولیس کر دیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہسپتال کے عملے نے جوس پینے سے متعلق پوچھنے پر بیوی کو ڈلیوری کیلئے لیکر آنیوالے شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار جھگڑا چھڑوانے کی بجائے خاموش تماشائی بنا رہا، پولیس نے تشدد کا نشانہ بننے والے شخص کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں شہزاد اپنی بیوی کو ڈلیوری کیلئے لیکر آیا ہوا تھا جہاں پر ہسپتال کے ملازمین نے مریضہ کا جوس چوری کر کے پی لیا، اس بارے پوچھنے پر شہزاد اور ملازمین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا، ملازمین نے شہزاد کو کمرے میں بند کر کے مکوں، تھپڑوں سے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اسکے منہ اور ناک سے خون بہنے لگا، موقع پر موجود پولیس اہلکار جھگڑا چھڑوانے کی بجائے پاس کھڑا خاموش تماشائی بنا رہا، تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر تھانہ سول لائن پو لیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے شہزاد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا، واضح رہے کہ سرکاری ہسپتال میں آئے روز شہریوں پر ہسپتال عملے کی طرف سے تشدد کے واقعات ہونا معمول بنا ہوا اسکے باجود ہسپتال انتظامیہ ایکشن لینے کی بجائے ہاتھوں پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن