• news

خرم شیر زمان سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی دوڑ سے باہر

کراچی(وقائع نگار) تحریک انصاف کے خرم شیر زمان رضاکارانہ طور پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے کی دوڑ سے باہر ہو گئے، متحدہ اپوزیشن کے اراکین نے تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی کو متفقہ طور پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن کے لئے درخواست سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔ متحدہ اپوزیشن ارکان نے فردوس شمیم نقوی کی نامزدگی سے متعلق درخواست ڈپٹی سیکرٹری سندھ اسمبلی کو جمع کرائی سپیکر سندھ اسمبلی کے نام درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے فردوس شمیم نقوی کو بطور اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن