پی ٹی آئی کے معاشی جادوگر اور افلاطون کہاں ہیں؟: آصف کرمانی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ حکومت ابھی تک اپوزیشن کے موڈ میں نظر آرہی ہے۔ پی ٹی آئی کے معاشی جادوگر اور افلاطون کہاں ہیں ، ہم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی اور موجودہ حکومت نے دوبارہ شروع کر دی ہے۔ سونے اور ڈالر کی قیمت اوپر چلی گئی ہے۔ افراط زر میںاضافہ ہو رہا ہے یہ ہے ان کی کارکردگی،100 دن بھی مکمل ہو جائیں گے لیکن ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے۔ ایک بیان میں سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک ذمہ داریاں محسوس نہیں کی ہیں - ابھی تک تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت اس کے وزراء اور اتحادی اپوزیشن کے موڈ میں نظر آرہے ہیں -حکومتی نو رتنوں کے پاس کوئی ٹھوس معاشی پروگرام نہیں ہے -انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا سادگی کا نعرہ بھی شعبدہ بازی ثابت ہوا -حکومت کے پلے سوائے پریس کانفرنس کرنے کے کچھ نہیں۔