• news

ہدایت اللہ نیازی کو وزیراعظم کا خصوصی معاون برائے مواصلاحات مقرر کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(خبر نگار)میجر جنرل (ر)ہدایت اللہ نیازی کو وزیر اعظم کا خصوصی معاون برائے مواصلات لگانے کافیصلہ کرلیا گیا۔ جنرل نیازی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پہلے چیئرمین رہے ہیں۔دوران سروس فوج میں بھی ایک انتہائی ایماندار ، دیانتدار ،فرض شناس تھے ۔اسلام آباد لاہور موٹروے کا منصوبہ بھی انہی کی تخلیق تھا ۔ اس کی شروعات سے اختتام تک ساراکام انہی کی نگرانی میں کیاگیا۔وہ انجینئرنگ انچیف (ای این سی)بھی رہے ہیں۔وہ وزیراعظم عمران خان کے عزیز ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن