سندھ کے 6 اضلا ع کو قحط زدہ قرار دیدیا گیا
کراچی (وقائع نگار) حکومت سندھ نے صوبے کے6 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ ان اضلاع میں دادو، میر پور خاص، ٹھٹھہ، مٹھی تھرپارکر، بدین، سجاول شامل ہیں۔ دوسری طرف وزیر زراعت اسماعیل راہو نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہ ملنے کی وجہ سے فصلیں متاثر ہورہی ہیں وفاقی حکومت نے آکر ابھی بھی سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہ دیا تو حیدر آباد، بدین، ٹھٹھہ، میرپور خاص کی زمینیں بنجر ہو جائیں گی۔