• news

سندھ میں 4 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا امتیاز شیخ آٹھویں مرتبہ کابینہ میں شامل

کراچی (سالک مجید) وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ نے چار مزید وزراء اپنی کابینہ میں شامل کیے۔ صوبائی کابینہ کے اراکین کی تعداد 12 ہوگئی ہے اور دو صوبائی مشیر بھی ہیں۔نئے وزراء میں مکیش کمار چاولہ، امتیاز شیخ، ناصر شاہ اور فراز ڈیرو شامل ہیں۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے حلف لیا۔ شکارپور سے رکن سندھ ا سمبلی منتخب ہونے والے امتیاز شیخ آٹھویں مرتبہ وزیر بن گئے اس سے قبل وہ 6 مرتبہ صوبے میں اور ایک مرتبہ وفاق میں مختلف محکموں میں وزیر کے مساوی اختیارات کے ساتھ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ امتیاز شیخ نے سرکاری ملازمت چھوڑ کر سیاست میں قدم رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن