• news

بارہمولہ: شوہر سے بدلہ، سوتن کی بیٹی اغوا کرا کے اجتماعی زیادتی کرائی پھر قتل کر دی

سرینگر (بی بی سی) مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ میںخاتون نے اپنی سوتن کی بیٹی کو اپنے بیٹے اور اس کے دوستوں کی مدد سے اغوا کرا کے جنگل میں اپنے سامنے اس کو ریپ کروایا اور بعد میں اس کا قتل کر دیا۔ چہرہ مسخ کرنے کیلئے تیزاب پھینک دیا۔ 9سالہ لڑکی دس روز سے لاپتہ تھی۔ طویل تفتیش کے بعد پولیس نے مشتاق احمد کی پہلی بیوی فہمیدہ اور بیٹے سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق فہمیدہ شوہر مشتاق سے دوسری شادی کا بدلہ لینا چاہتی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن