• news

تبلیغی جماعت کا کا رکن محمد رشید بیوی بیٹی کی بازیابی کیلئے دربدر

رائے ونڈ (نامہ نگار) تبلیغی جماعت کا بزرگ کارکن محمد رشید اور اس کی بیوی اپنی 15سالہ بیٹی کی بازیابی کیلئے دربدر ہوگئے ،چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ،محمد رشید ضلع قصور کے نواحی علاقہ تہہ شیخم کا رہنے والا ہے، 2015کو 7اگست کی رات علاقہ کے سیاسی افراد کے حواری عابد اور طاہروغیرہ پانچ مسلح افراد گھر میں زبردستی گھس کرمتاثرہ شخص کی بیٹی سعدیہ کو اٹھا کر لے گئے تھے ،دوران واردات ملزمان نے گھر میں پڑے طلائی زیورات اور لاکھوں روپیہ نقدی بھی لوٹ لی ،اور اہل خانہ سے مار پیٹ بھی کی ،مظلوم شخص نے تھانہ شیخم میں ملزمان کے خلاف درخواست دی تو پولیس نے دونوں ملزموں کو حراست میں لے لیا لیکن اس کے اگلے ہی روز سیاسی شخصیت کے کہنے پر چھوڑ دیا اور بتایا گیا کہ لڑکی نے رضامندی سے عابد کیساتھ نکاح کرلیا ہے ،چنانچہ مظلوم شخص محمد رشید نے مطالبہ کیا کہ ملزمان لڑکی کو اس کے سامنے لائیں تاکہ وہ جان سکے کہ سچ کیا ہے ۔ متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے تمام ذمہ دار ملزموںکیخلاف مقدمہ درج کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن