سالانہ ختم نبوت کانفرنس آج ہوگی
لاہور(خصوصی نامہ نگار )سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس یوم تحفظ ختم نبوت کے موقع پرآج مرکزختم نبوت جامع مسجد عائشہ مسلم ٹاؤن میں ہو گی۔ کانفرنس کی کی صدارت مولانا مفتی محمدحسن کرینگے۔ کانفرنس میں مولانا فضل الرحیم اشرفی،مولانا اللہ وسایا،مولانا محب النبی، مولانا حافظ شاہ محمد،مولانا مفتی نعیم الدین ،مولانا محمدامجد خان ،مولانا زاہدالراشدی،ڈاکٹر شاہد اویس ، مولانا شاہدعمران عارفی مولانا حافظ محمداشرف گجر، ودیگر علماء کرام و مشائخ عظام خطاب کرینگے۔