• news

نوازشریف کو انصاف نہ ملنا تشویشناک ہے: ملک افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ نواز شریف کو انصاف نہ ملنا اور عدالتی عمل میں تاخیر قابل تشویش صورت حال ہے،نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، ان کو ضمانت نہ ملنا انصاف کے تقاضوں کے قطعی منافی بات ہے،وہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب صدر مسلم لیگ(ن) پاکستان میاں شہبازشریف سے دفتر میںملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ہم الیکشن میں دھاندلی پر پارلیمنٹ کمیشن کے مطالبہ سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن