حکومتی یقین دہانی، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال مؤخر کر دی
لاہور (کامرس رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کوکنٹرول کرنے کیلئے سرکاری و پرائیویٹ ایل پی جی لوکل پروڈیوسرز کے آڈٹ کا حکم جاری کردیا گیا۔وزیر اعظم، چئیرپرسن اوگرا اور وزارت پٹرولیم کی طرف سے ایل پی جی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی یقین دہانی کے بعدایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال 5 اکتوبر 2018 تک موخر کر دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ کی طرف سے ایل پی جی کے کاروبار میں سے پولیس کی برائے راست مداخلت مکمل طور پر ختم کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی۔