قصور: عدلیہ مخالف ریلی مقدمہ کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہو گی
قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور عدلیہ مخالف ریلی نکالنے پر دہشتگردی کے مقدمہ کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہو گی جس میں لیگی ایم پی اے اور رہنما پیش ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق قصور عدلیہ مخالف ریلی نکالنے پر دہشتگردی کے مقدمہ کی سماعت ڈبل بنچ شہباز علی جسٹس، سردار شمیم جسٹس کی سر براہی میں آج لاہور ہائیکورٹ دہشتگردی کی عدالت میں ہو گی جس میں لیگی سابقہ ایم این اے وسیم اختر شیخ ایم پی اے نعیم صفدر انصار چئیرمین بلدیہ قصور حاجی ایاز خان پیش ہوں گے۔