• news

فیروز والہ: ڈاکوؤں نے تاجر سے ساڑھے 17 لاکھ روپے چھین لئے

فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی حبیب کالونی سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر تاجر محمد اکرم سے تقریباً ساڑھے 17 لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہو گئے کریانہ سٹور کا مالک اکرم بٹ بینک سے رقم لیکر آ رہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤ نے اسے روک کر لوٹ لیا رانا ٹائون کے قریب نوجوان سے موٹرسائیکل نے نقدی اور موبائل چھین لیا لنک روڈ پر ناکہ لگا کر متعدد راہگیروں بلال، امان اللہ اور امجد وغیرہ کو روک کر لوٹ لیا تھانہ اے ڈویژن کے علاقے میں گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی زیورات لوٹ کر لے گئے نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں سے تین موٹرسائیکلیں چوری کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن