• news

مجالس، جلوسوں کے روٹس کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے: آئی جی

لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا ہے کہ تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوزاپنے ریجنز اور اضلاع کے حساس جلوسوں اور مجالس کا سیکیورٹی پلان خودتشکیل دیں اور جلوسوں کے آغاز سے قبل تمام روٹس کی مکمل سکریننگ اور سکیننگ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں ، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹر سمیت دیگر جدید آلات سے بھرپور استفادہ کیا جائے، حساس ماتمی جلوسوں کے اندر سادہ کپڑوں میں پولیس کمانڈوزکو لازمی تعینات کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ویڈیو لنک کانفرنس میں سینئر پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ ہیڈ کوارٹرز اور کاہنہ کیمپ آفس کا دورہ کیا اور ایس پی یو کے محکمانہ امور کے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کی۔ ڈی آئی جی ایس پی یو وسیم سیال نے آئی جی پنجاب کو سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے سی پیک سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری آپریشنز کے متعلق بریفنگ دی۔

ای پیپر-دی نیشن