• news

تحریک انصاف لوگوں کو نوکریاں دینے کی بجائے روزگار چھین رہی ہے: عابد حسین صدیقی

لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک کروڑ لوگوں کو نوکریاں دینے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں پہنچی لیکن اقتدار میں آتے ہی لوگوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے تحریک انصاف کی ملامتوں پر پابندی اپنے منشور سے انحراف ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری گھمبیر صورت حال اختیار کر چکی ہے۔ پڑھے لکھے اور ہنرمند نوجوان ڈگریاں اٹھائے نوکری اور روزگار کی تلاش میں پھر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن