• news

کوئی ایسا خطرہ نہیں جس سے پاک فوج نمٹ نہ سکے: میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، قوم اپنی پاک فوج پر یقین رکھے، قوم یقین رکھے کوئی ایسا خطرہ نہیں جس سے پاک فوج نمٹ نہیں سکتی، پاکستان کےلئے جان دینے والا ہر فرد قابل احترام ہے، ہمیں اپنے شہداءکی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے، شہداءکے اہلخانہ نے محسوس کیا ہو گا کہ ہم ان کے احسان مند ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ شہید تو شہید ہیں، پاکستان کےلئے جان دینے والا ہر فرد قابل احترام ہے، مسلح افواج کی پہلی ترجیح امن قائم کرنا ہے، آرمی چیف کا کسی شہید کے گھر جانا سب سے زیادہ مشکل کام ہے، شہید کے گھر والوں کا دکھ بانٹنا مشکل ہوتا ہے۔ ہمیں اپنے شہداءکی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے، میڈیا نے یوم دفاع و شہداءپر جو مہم چلائی ہے وہ قابل تعریف ہے، شہداءکے اہل خانہ نے آج محسوس کیا ہو گا کہ ہم ان کے احسان مند ہیں، ملک کی بات آئے تو ہم سب ایک ہیں۔ جس سے آپ کو پیار ہوتا ہے اس کی برائیاں اور کمزوریاں بھول جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف شہیدوں کے گھر جاتے ہیں، پاکستان سے پیار کریں اور متحد رہیں۔
جنرل آصف غفور

ای پیپر-دی نیشن