یوم فضائیہ آج بھر پور طریقے سے منایا جائیگا
فیصل آباد(اے پی پی ) سابقہ روایات کے مطابق آج 7ستمبر بروز جمعہ کو ملک بھر میں53واں یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے و بھر پور طریقے سے منایا جائیگا جبکہ اس سلسلہ میں تمام ایئر بیسز پر خصوصی تقریبات منعقد کی جائیںگی۔یوم فضائیہ 6ستمبر 1965ءکی جنگ میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں منایا جاتاہے جب بزدل بھارتی افواج نے اچانک پاکستان پر حملہ کر دیا۔ ا س موقع پر پاک فضائیہ نے پاک افواج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست و نابود کر دیا۔جنگ ستمبر کے دوران پاک فضائیہ کے صرف ایک جنگجوسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارت کے 5میسٹر و ناٹ لڑاکا طیارے مار گرائے تھے۔
یوم فضائیہ