شہداءانکے لواحقین کےلئے آیا ہوں: بلاول، شہید کی ماں نے ماتھا چوما
راولپنڈی+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری جی ایچ کیو میں تقریب ختم ہونے کے بعد دیر تک وہاں موجود رہے۔ تقریب کے شرکا نے بلاول بھٹو کو گھیرے رکھا۔ سیلفیاں بنوائیں اور آٹوگراف لئے۔ ملٹری بینڈ کے جوانوں نے بھی بلاول بھٹو کے مانند سیلفیاں بنوائیں، ایک شہید کی ماں نے آ کر بلاول بھٹو کا ماتھا چوما۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہاکہ میں یہاں خاص طور پر شہدا اور ان کے لواحقین کے لئے آیا ہوں، شہدا وطن کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے الیکشن سیل کو ہدایت کی ہے کہ انتخابات سے قبل اور انتخابات کے روز کیسے کیسے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے اور عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اس رپورٹ کو ثبوتوں کے ساتھ جلد مکمل کیا جائے۔ زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ الیکشن سیل کے مرکزی کوآرڈینیٹر سینیٹر تاج حیدر نے پارٹی چیئرمین کو انتخابات میں بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔
بلاول