پاکستانی ہونے پر فخر‘ افواج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں : عثمان بزدار
لاہور (خصوصی رپورٹر+ کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے فورٹریس سٹیڈیم میں پاکستان آرمی 4کورکے زیراہتمام یوم دفاع و شہداءکی خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور دیگر مہمان شریک تھے۔ وزیراعلیٰ نے پیراشوٹ کے عملی مظاہرے کو سراہا اور گراﺅنڈ میں جا کر پےراٹروپرز سے ہاتھ ملایا۔ وزیراعلیٰ نے پیراٹروپرزکی مہارت کی تعریف کی۔ سردار عثمان بزدار اور دیگر مہمانوں نے شہداءکے لواحقین اور غازیوں سے ملاقات کی اور ملک و قوم کیلئے قربانیوں کو سراہا۔ سردار عثمان بزدار نے بیان میں پاک فوج، رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان شہداءکی قربانیوں سے ہماری تاریخ جگمگا رہی ہے۔ انہوں نے اپنی جان دے کر دھرتی کی حفاظت کی ہے۔ ےوم دفاع کا تارےخی دن دراصل ہمےں ان عظےم لوگوں کی یاد دلاتا ہے جنہوںنے اپنا آج ہمارے کل کےلئے قربان کردےا۔1965ءکی جنگ مےں پوری قوم سیسہ پلائی دےوار کی طرح متحد اورےکجاتھی ۔پاک فوج نے اس جنگ مےں اپنا لوہا منواےا توپاکستانی ایئر فورس نے بھی داد شجا عت دی۔ہم آج بحےثےت قوم اپنا سر فخر سے اٹھا کر کہہ سکتے ہےں کہ ہماری افواج دشمن کی کسی بھی جارحےت کا منہ توڑ جواب دےنے کی صلاحےت رکھتی ہے اورملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں مےں ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ہماری جان ہے،پاکستان ہمارا فخر ہے، ہمےں پاکستانی ہونے پر فخر ہے ،ہمےں پاکستان سے پےار ہے ۔ پاکستان نے ہمےں بہت کچھ دےا اور آج ہمےں بھی پاکستان کے احسانوں کا بدلہ چکانا ہے۔ہم مےں سے ہر اےک کو تعمےر ملت کےلئے انفرادی سطح پر اپنے فرائض کو نبھانا ہے۔ نئی نسل کی خوشحالی اورملک وقوم کے استحکام کےلئے پاکستان کے ہر شہری کو اب اپنی ذمہ داری پورا کرنا ہوگی۔ہم آج کے دن عہد کرتے ہےں کہ ہم مےں سے کوئی وطن عزےز کی خاطرقربانی سے گرےز نہےں کرے گا۔ سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ 7ستمبر 1965ءکا دن پاک فضائیہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔ جانباز شاہینوں نے جرا¿ت، شجاعت اور بہادری کی عظیم داستان رقم کی اور پاک فصائیہ نے جرات و بہادری سے پاکستانی حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی۔7ستمبرکوپاک فضائیہ نے وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست و نابود کےا اور 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے ناقابل فراموش کردارکو سنہری حروف سے دنےا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سردار عثمان بزدار اورسپےکرپنجاب اسمبلی چوہدری پروےز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کی زےر تعمےر عمارت کا دورہ کےا۔سردار عثمان بزدار اورچوہدری پروےز الٰہی نے اسمبلی کی زےر تعمےر عمارت کے مختلف حصے دےکھے اور زےر تعمےر ہال کا بھی معائنہ کےا ۔وزےراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہداےت دےتے ہوئے کہا کہ عمارت کے تعمےراتی کاموں کو جلد سے جلد مکمل کےا جائے۔ انہوںنے کہا کہ سابق دور مےں عمارت کی تعمےر کےلئے فنڈز مختص نہےں کےے گئے اورہماری حکومت اس عمارت کی جلد تکمےل کےلئے ترجےحی بنےادوں پر فنڈز فراہم کرے گی۔سردار عثمان بزدار اورچوہدری پروےزالٰہی نے زےر تعمےر مسجد کا بھی دورہ کےا اورزےر تعمےر مسجد کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہداےت کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی پرانی عمارت 90برس پرانی ہے اور ارکان اسمبلی کی تعداد مےں بھی اضافہ ہوا ہے ،جس کی وجہ سے پرانی عمارت چھوٹی ہوچکی ہے۔ کابےنہ مےںجلد توسےع ہوگی۔ چکوال اورراجن پور مےں تقرروتبادلے کے حوالے سے پےش آنے والے واقعات کا مےں نے نوٹس لےا ہے ۔رپورٹ طلب کی ہے اس ضمن مےں مزےد اقدامات قانون کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے کرےںگے۔اےل ڈی اے کے زےر انتظام22پٹرول پمپوں کی لےز کی نےلامی کےلئے شفاف طرےقہ کار طے کےا گےا ہے اوراس ضمن مےں اشتہار بھی اخبارات مےں دےاگےاہے جبکہ اےل ڈی اے مےں عرصہ دراز سے تعےنات لاہور پولےس کے اہلکاروں کو فوری طورپر واپس بلالےا گےا ہے اوران کی جگہ نئی نفری تعےنات کی جارہی ہے۔ امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے اورہم اس کو مزےد بہتر بنائےںگے۔ عثمان بزدارنے لاہور مےں خواتےن پر تشددکے واقعہ کی وےڈےوکا نوٹس لےتے ہوئے آئی جی پولےس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقےقات کا حکم دےا ہے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی عمل مےں لائی جائے۔ کسی کو قانون ہاتھ مےں لےنے کی اجازت نہےں دی جاسکتی۔ گورنر پنجاب کے اعزاز میں ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے اقتصادی بحران پر قابو پانے کے علاوہ صنعتی شعبہ کی تجدید نو اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا چیلنج قبول کیا ہے جبکہ مہارت پیدا کرنے والے پروگراموں کے ذریعے بے روزگار نوجوانوں کیلئے ایک کروڑ نئی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی۔ وہ پاکستان فرنیچر کونسل( پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق بات چیت کر رہے تھے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر چوہدری اشفاق کی طرف سے مقامی ہوٹل میں دیئے گئے ظہرانہ میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت صوبہ میں چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کی حکومت متعلقہ حکام کو ہدایت کرے گی کہ وہ فرنیچر کا کاروبار کرنے والوں کو نمائشوں اور غیر ملکی ٹریڈ شوز میں سفر کے سلسلہ میں مناسب فنڈز کی فراہمی کرنے کی ہدایت کرے گی اور مقامی فرنیچر کی بین الاقوامی سطح پر برآمد کو فروغ دینے کیلئے بھی تعاون کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔ ملک میں بڑھتی ہوئی غربت کا حل مہنگائی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ بدعنوانوں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہے۔ پاکستان میں بڑی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں تاہم یہاں پر ہنرمند افراد کی کمی ہے۔ ہماری حکومت ہنر مندوں اور مہارت سکھانے والے پروگراموں پر زیادہ توجہ دے گی تاکہ پاکستانی عوام نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرونی ممالک میں بھی اعلیٰ کارکردگی دکھا سکیں۔ سپےکر پنجاب اسمبلی چوہدری پروےز الٰہی نے کہا کہ شہبازشرےف کی وجہ سے اس عمارت کا کام روکا رہا اورعمارت کی لاگت مےں تےن ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اس تےن ارب روپے کے نقصان کے ذمہ دار شہبازشرےف ہےں اورےہ رقم ان سے وصول کرنی چاہئے کےونکہ شاےد انہوں نے اسمبلی کو ہسپتال سمجھ لےا تھا اوراسی لئے فنڈز نہےں دےئے۔ مسلم لےگ(ن) کے ارکان نے بھی نئی عمارت کی تعمےر کےلئے 10برس کے دوران شہبازشرےف پر دباو¿ بڑھانے کےلئے آواز نہےں اٹھائی۔ شہباز شرےف کی جانب سے اس عمارت کی تعمےر مےں رکاوٹ ڈالی گئی حتیٰ کہ مسجد کی تعمےر کےلئے بھی پےسے نہےں دےئے جبکہ ہم نے اس وقت اےک، اےک ماہ کی تنخواہ مسجد کی تعمےر کےلئے دی تھی۔ اب وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ےقےن دہانی کرائی ہے کہ مسجد کی تعمےر بھی جلد مکمل ہو گی۔
عثمان بزدار