• news

ایل پی جی کوٹہ ریفر نس، عدالت کا نیب کو دوبارہ گواہ پیش کرنیکا حکم

اسلام آباد(نا مہ نگار)ایل پی جی کوٹہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نیب کو دوبارہ گواہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سابق میڈیا ایڈوئزرمیاں خرم رسول کے خلاف ایل پی جی کوٹہ ریفرنس کی سماعت عدالت نمبر 2کے جج محمد ارشد ملک نے کی۔ جمعرات کے روز سماعت میں ملزم میاں خرم رسول عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ خرم رسول کے وکیل محمد اقبال قریشی نے عدالت میں بتایا ہے کہ میرا موکل گذشتہ سات سال سے عدالت کے روبرو پیش ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ نیب یہ کیس ختم نہیں کرنا چاہتی میرا موکل 321بار اس عدالت کے روبرو اڈیالہ جیل سے پیش ہوئے ہیں مگر نیب کی ٹیم آج بھی گواہ پیش نہ کر سکی۔ عدالت نے آئندہ سماعت میں نیب کو دوبارہ گواہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن