سابق گورنر عشرت العباد کا پاک افواج کے شہدا کو خراج تحسین
کراچی (اے این این)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک افواج کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ 6ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کی مسلح افواج کے ان شہدا کے اعزاز میں منایا جاتا ہے جنہوں نے اپنی جانیں وطن عزیز کے دفاع کے لیے نثار کر دیں اور بہادری کا نشان بن گئے۔سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ یہ شہداآئندہ آنے والی نسلوں کیلئے ہیرو اور بہادری کی علامت ہیں۔