ادلب سمیت شام میں امن بحال ہو گا دہشتگردوں کو مارتے رہیں گے: روس
ماسکو (اے پی پی+ اے ایف پی) روس نے کہا ہے شام میں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ادلب سمیت ہر شہر میں امن بحالی کے لئے کوشاں ہیں۔ ہم نے دہشت گردوں کو مارا مار رہے ہیں اور ماریں گے۔ ادلب اور شام کے دوسرے علاقوں میں امن ضرور لوٹے گا۔ یہ بات ترجمان وزارت خارجہ ماریہ زخاوروا نے ایک بیان میں کہی۔ادھر جرمنی نے انتباہ جاری کیا ہے روس شام کو ادلب میں فوجی کارروائی سے باز رکھے جبکہ روس نے کہا ہے شام میں قیام امن کے لئے کوشاں ہیں۔ خانہ جنگی کے خاتمہ کے لئے نئے مذاکراتی عمل کے حق میں ہیں۔